ملالہ یوسف زئی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب


malala

برطانیہ کے ٹی وی چینل، چینل 4 کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے نفرت پھیلانے والے سیاستدانوں کو مسلم مخالف پیغام کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: “جتنا آپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بولیں گے اتنا ہی دہشت گرد پیدا ہوں گے”۔

اسی ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کہ مسلمانوں کا ریاست ہائے امریکہ میں داخلہ بند کر دینا چاہیے کا ذکر کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ ان کی تجویز “نفرت سے بھرپور” ہے۔

آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید کر دیے جانے والی بچوں کی یاد میں منعقد ایک تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ “یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے کہ ہمیں ایسے نفرت بھرے خیالات سننے کو ملتے ہیں جو تعصب میں ڈوبے ہوئے نظریات کا نتیجہ ہیں”۔


Comments

FB Login Required - comments