چین میں ایک انسان کا سر دوسرے کو لگانے کا تجربہ کامیاب


اطالوی سرجن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے چین میں انسانی سر ٹرانسپلانٹ کرنے کا دنیا کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ایک مردے پر کیا گیا۔ اطالوی سرجن کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے ایک زندہ شخص پر آزمایا جائے گا۔

روسی میڈیا کے مطابق متنازع اطالوی ڈاکٹر سیری گو کیناویرونے آسٹریا میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اس کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔

اطالوی نیورولوجسٹ کے اشتراک سے چینی سرجن رینک زیاؤپنگ نے اپنی ٹیم کے ساتھ ہاربن میڈیکل یونی ورسٹی میں 18 گھنٹے طویل آپریشن کیا جس میں ایک مردہ جسم کی ریڑھ کی ہڈی اور شریانوں کو دوبارہ انسانی سر کے ساتھ جوڑدیا گیا۔

دوسری جانب چینی ماہرین کا کہنا ہے یہ تجربہ چینی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انسانی سر ٹرانسپلانٹ کرنے کے حوالے سے میڈیکل سائنس کی اخلاقی حدود پر کئی سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).