ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کے خلاف پاکستان کو شکست


\"match\"ہندوستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے میچ میں روایتی حریف پاکستان کو بہترین باولنگ اور ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں روایتی حریف ہندوستان کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
شرجیل خان اور اور احمد شہزاد نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 38 رنز بنائے اور شرجیل خان 17 رنز بنا کر ہارڈیک پانڈے کے بہترین کیچ کا شکار ہوئے۔احمد شہزاد نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے وہ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی ہیں۔
کپتان شاہد آفریدی گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور احمد شہزاد کے ساتھ 8 رنز کی شراکت بنائی تاہم احمد شہزاد 28 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
شاہد آفریدی اور عمر اکمل کے درمیان 14 رنز کی رفاقت ہوئی لیکن شاہد آفریدی خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 14 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 8 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، جس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے۔
شعیب ملک نے 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر پاکستان کو ہندوستان کے خلاف 100 رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے چوکا لگایا اگلی گیند پر عمر اکمل آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔عمرا کمل اور شعیب ملک کے درمیان 41 رنز کی قیمتی شراکت قائم ہوئی، عمر اکمل ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔شعیب ملک 26 رنز بنا کر ایشون کی گیند پر نہرا کا کیچ بنے، انھوں نے سرفراز کےساتھ شراکت میں 4 رنز بنا ئے۔سرفراز احمد 8 اور محمد حفیظ 5 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے تمام باو¿لرز نے پاکستانی باو¿لرز کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا، اشیش نہرا، جسپریت بھمرہ،رویندرا جدیجا، سریش رائنا اور پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا اور 14 کے مجموعے پر روہت شرما 10 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔
شیکھر دھون کو 23 کے اسکور پر محمد سمیع نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر بولڈ کردیا اور اگلی ہی گیند پر سریش رائنا کی وکٹیں اڑا دیں اور ہندوستانی بلے بازوں کو دباو¿ کا شکار کرلیا تاہم ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو دباو¿ سے نکال کر مستحکم پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔
یوراج سنگھ اور ویرات کوہلی نے مل کر 61 رنز کا اضافہ کیا تاہم یوراج سنگھ 24 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد سمیع کو ایک آسان کیچ تھما کر آو¿ٹ ہوئے تو ہندوستان کا اسکور 84 رنز تھا۔ویرات کوہلی 55 اور مہندرا سنگھ دھونی 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
ہندوستان نے 119 رنز کا مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں ہندوستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ قائم رکھا تاہم پاکستان نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہندوستان کے خلاف کبھی نہ ہارنے کا ریکارڈ کھو دیا۔پاکستان کی جانب سے محمد سمیع نے دو، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments