24 مارچ کو ہولی کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان


\"holi\"سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہولی کے موقع پر 24 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار پر عام تعطیل کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ \’اس سے پہلے ماضی میں صرف ہندوو¿ں کو ہولی پر چھٹی دی جاتی تھی\’۔\’یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ہولی پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے\’۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مذکورہ قرار داد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ مذکورہ قرار داد کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن اب تک جاری نہیں ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments