سعودی عرب میں ز ائرین کی بس کو حادثہ: 19 جاں بحق


\"saudi\"سعودی عرب کے مغربی علاقے میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 19 زائرین ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے اے یاف پی کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے تمام زائرین کا تعلق مصر سے ہے۔
اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مصر کے دارالحکومت قائرہ میں وزارت سیاحت نے بتایا کہ مذکورہ حادثے میں ایک بچے سمیت 19 مصری زائرین ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے۔
سعودی عرب کی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان خالد بن میصاید کا کہنا تھا کہ مکہ اور جدہ کے درمیان بس الٹنے سے 19 زائرین ہلاک ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام زائرین کا تعلق ایک عرب ملک سے ہے سوائے بس ڈرائیور کے جو ایشین تھا۔
خیال رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مسلمان عمرے اور حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کے شہر مکہ اور مدینہ کا سفر کرتے ہیں۔یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی میں اردنی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودی سرحد کے قریب جنوبی اردن میں تیز رفتار بس الٹ جانے سے ان کے 14 زائرین ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے تھے۔
اس واقعے کے حوالے سے اردن کے سول پروٹیکشن سروس کا کہنا تھا کہ بس کے ڈرائیور نے جنوبی عمان کے قریب تیز رفتاری کے باعث بس پر سے کنٹرول کھو دیا تھا جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں حج کے موقع پر سعودی عرب میں ہونے والے مختلف حادثات میں 2000 سے زائد حاجی ہلاک ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments