فیشن کے انتخاب میں کسی کی تقلید نہیں کرتی : شردھا کپور


shardha kapoorبالی وڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کہتی ہیں کہ فیشن اور سٹائل میں آج تک کسی کی نقل نہیں کی اور نہ کسی کے پیچھے بھاگتی ہوں۔
میں اکثر وہی پہنتی ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے،لوگ کیا کہیں گے اس کی پرواہ نہیں کرتی۔ایک کمپنی کی تشہیری مہم میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیشن کے انتخاب میں میرا انداز دوسروں سے مختلف ہے مجھے اس معاملے میں دوسروں کی تقلیدکرنا اچھا نہیں لگتا۔انھوں نے خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ملبوسات اور فیشن کے دیگر معاملات میں اپنی پسند کو ترجیح دیں۔


Comments

FB Login Required - comments