انڈیا اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا


کرکٹ

دہلی میں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

بدھ کو میچ کے آخری دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 410 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں مدو رنگا ڈسلوا نے 119 اور روشن سلوا نے 74 رنز بنائے۔

انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں روندر جڈیجہ نے تین، ایشون اور محد شامی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

‘جب وراٹ کوہلی کو کوئی مسئلہ نہیں تو—‘

کوہلی کا بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریوں کا نیا ریکارڈ

دہلی میں ٹیسٹ میچ کے دوران ‘سموگ’ پر سری لنکن کھلاڑیوں کا احتجاج

اس سے پہلے انڈیا نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلییر کر دی تھی اور سری لنکا کو جیتنے کے لیے 410 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں شیکھر دھون نے 67، وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے لکمل، پریرا اور مدو رنگا ڈسلوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 536 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

وراٹ کوہلی

انڈیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے 25 چوکوں کی مدد سے 243 رنز بنائے۔

انڈیا کی پہلی اننگز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 373 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور اس کے نتیجے میں مہمان ٹیم کو 163 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp