انڈیا کا ڈرون چین کی فضائی حدود میں گر کر تباہ: چین


ڈرون

AFP/GETTY IMAGES

چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک انڈین ڈرون ’چین کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور گر کر تباہ‘ ہو گیا ہے۔

ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ’حالیہ دنوں‘ پیش آیا ہے تاہم انھوں نے اس کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا۔

خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ ’انڈیا نے چین کی سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے

انڈیا چین کشیدگی میں کون ہارا اور کون جیتا؟

انڈیا،چین تنازع: کب کیا ہوا؟

تاہم اس حوالے سے انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان حال ہی میں تعلقات میں ہمالیہ تنازع کے باعث کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

زہنگ شوئلی نے کہا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے مبینہ ڈرون کی ’تصدیق‘ کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’چین اس معاملے پر ہماری شدید ناپسندیدگی اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے، اور وہ ثابت قدمی سے ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرے گا۔‘

دونوں ممالک کے درمیان حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب جون میں انڈیا نے کہا تھا کہ اس نے چین، انڈیا اور بھوٹان کی سرحد پر ڈوکلام کے مقام پر چین کو سڑک تعمیر کرنے کی کوشش کو روک دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp