سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو اورنج ٹرین منصوبے کی اجازت دے دی


سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اورنج لائن ٹرین کیس کا سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے کیا تاہم منصوبے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ کچھ شرائط بھی لاگو کی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چار اپیلیں دائر کی تھیں اور جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے17 اپریل کو ان اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گزشتہ برس لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں اورنج لائن کا ٹریک 11 تاریخی مقامات سے دو سو فٹ دور رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ورثے یا تاریخی عمارتوں کے قریب تعمیراتی منصوبہ نہیں بنایا جاسکتا۔

واضح رہے کہ 1.47 ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے اور اس سے متعدد تاریخی مقامات کو خطرات لاحق ہیں جن میں شالامار باغ، گلابی باغ گیٹ وے، بدھو کا مقبرہ، چوبرجی، اور زیب النساء کا مقبرہ شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).