یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل: جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل


\"fullیوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی ، راولپنڈی اسلام آباد میں دوپہر تین بجے تک موبائل فون سروس معطل ، راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں نے پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لیں ، شکرپڑیاں پریڈ گراو¿نڈ میں فل ڈریس ریہرسل جاری ہے جس میں لڑاکا طیاروں سمیت تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہیں ، ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک افواج کے مسلح دستوں کی 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شکر پڑیاں گراو¿نڈ میں جاری ہے ، پریڈ ریہرسل میں تینوں مسلح افواج کے دستوں کے علاوہ فرنٹیئرکور کے دستے شریک ہیں۔ ناردرن لائٹ انفینٹری ، اسلام آباد پولیس ، مسلح افواج کی خواتین آفیسرز ، آرمی ، فضائیہ ، بحریہ ، مجاہد فورس ، نرسنگ سروسز ، بوائز سکاو¿ٹ ، گرلز گائیڈ اور ایس ایس جی کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پریڈ میں پاک فوج کے مشینی دستے ، آرمرڈ کور ، سگنلز ، آرمی سٹرٹیجک کمانڈ فورس ، آرٹلری اور آرمی ایئر ڈیفنس کے دستے بھی ریہرسلز میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں ایف 16 لڑاکا طیارے ، جے ایف 17 تھنڈر ، اواکس ، ایف 7 پی جی لڑاکا طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کرینگے۔ پریڈ میں پاک بحریہ ، آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پاک فضائیہ کے شیر دل فارمیشن کی جانب سے فضائی کرتب دکھائے جائیں گے ، تینوں فورسز کے جوان پیرا ٹروپنگ کا بھی مظاہرہ کرینگے۔ فل ڈریس ریہرسل کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 بجے تک موبائل فون سروس بند ہے، راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور اور زیرو پوائنٹ تک عام ٹریفک کا داخلہ بند ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیوں کا رش اور ٹریفک سست روی کا شکار ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک بجے تک ہیوی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments