آج کی پریس کانفرنس میں عوام کو سرپرائز دیں گے : انیس قائم خانی


aneesایم کیو ایم سے الگ ہونے والے انیس قائم خانی نے آج ایک اور پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ عوام کو سرپرائز ملے گا۔انیس قائم خانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں ان سے رابطہ کررہے ہیں اور پارٹی میں شامل ہونا چاہتے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی دعوت میں گئے تھے جہاں عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نہ کسی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی اور نہ کسی کی حمایت کررہی ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان سے ایک وفد بھی کمال ہاوس پہنچا جس نے علاقائی رقص کیا اور مصطفی کمال کی دستار بندی بھی کی۔


Comments

FB Login Required - comments