آج کی پریس کانفرنس میں عوام کو سرپرائز دیں گے : انیس قائم خانی


\"anees\"ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے انیس قائم خانی نے آج ایک اور پریس کانفرنس کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ عوام کو سرپرائز ملے گا۔انیس قائم خانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ لوگ بڑی تعداد میں ان سے رابطہ کررہے ہیں اور پارٹی میں شامل ہونا چاہتے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی دعوت میں گئے تھے جہاں عمران اسماعیل سے ملاقات ہوئی۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نہ کسی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی اور نہ کسی کی حمایت کررہی ہے۔ اس سے پہلے بلوچستان سے ایک وفد بھی کمال ہاوس پہنچا جس نے علاقائی رقص کیا اور مصطفی کمال کی دستار بندی بھی کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments