سوری، پاکستان میرا گھر نہیں، میں ساوتھ لندن سے ہوں؛ مئیر لندن صادق خان


لندن کے مئیر صادق خان کہتے ہیں کہ پاکستان میرا گھر نہیں ،میرا گھر ساﺅتھ لندن میں ہے تاہم پاکستان میں جاکر اچھا لگا ،پاکستان میں بھارت سے ہو کر جانابھی اچھا لگا جو میرے آباﺅ اجدادکا گھر ہے ۔

لندن کے مئیر صادق خان پاکستان کادورہ مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچ چکے ہیں ،پاکستان کا دورہ انہوں نے بہت ہی مصروف گزاراجس میں انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم ، وفاقی وزیر خواجہ آصف، پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی، پاکستان کے دورے میں انہوں نے ”لندن از اوپن“کی مہم کے لئے کافی سود مند ملاقاتیں کی۔

صادق خان کے پاکستان دورے کو ہرحلقے کی جانب سے پذیرائی ملی ،بھارت سے پیدل واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان میں آنے والے مہمان کو ہر فرد کی طرف سے بے پناہ محبت ملی جس کا اظہار وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر گاہے بگاہے کرتے رہے ہیں۔

صادق خان نے برطانو ی وزارت خارجہ کی جانب سے منع کرنے کے باوجود  بھارت اور پاکستان کا مشترکہ دورہ کیا۔
پاکستان کے دورے کے دوران جہاں ان کو بے پناہ پیارملا وہیں پر ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال ”کہ آپ کو گھر آ کر کیسالگا“ کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان میرا گھر نہیں ،میرا گھر ساﺅتھ لندن میں ہے تاہم پاکستان میں جاکر اچھا لگا پاکستان میں بھارت سے ہو کر جانابھی اچھا لگا جو میرے آباﺅ اجدادکا گھر ہے“ نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی۔

صحافی کی جانب سے اس سوال کو لے کر سوشل میڈیا پرکافی تنقید کی جارہی ہے،اور لندن کے مئیرکو جواب کو سراہا جارہا ہے ۔

واضح رہے صادق خان کی پیدائش اور پرورش ساﺅتھ لندن میں ہوئی ،ان کے والدجب 1968میں ہجرت کرکے لندن گئے تو وہاں پر انہوں نے بس ڈرائیور کی ملازمت اختیار کی ،1947میں تقسیم ہندکے بعد ان کے آباﺅ اجدادپاکستان منتقل ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).