خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ


\"oilخام تیل کی عالمی قیمتیں 30 ڈالر سے نیچے گرنے کے بعد پھر سے ابھر گئیں۔ واضح  رہے کہ منگل کو قیمتیں گزشتہ 12 سال میں پہلی بار 30 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے گرگئی تھیں تاہم منگل کو دوپہر تک امریکی آئل ڈبلیو ٹی آئی کی آئندہ ماہ ترسیل کے لیے قیمت 69 سینٹ کے اضافے سے 31.13 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ لندن کی مارکیٹ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی فروری میں فراہمی کے لیے نرخ بھی 69 سینٹ بڑھ کر31.55 ڈالر بھی بیرل ہوگئے۔
منگل کو ڈبلیوٹی آئی کے نرخ دسمبر 2003 کے بعد پہلی بار30ڈالر سے گر کر29.93 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے تھے جبکہ برینٹ کی قیمت 30.44ڈالر فی بیرل رہی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی تیل ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے اجرا کے بعد تیل قیمتیں مزید گریں گی کیونکہ ذخائر میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments