انڈین اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹ وراٹ کوہلی کی شادی


بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پیر کو انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کی۔

مزید پڑھیئے

انوشکا کے ساتھ منگنی نہیں کر رہا: وراٹ کوہلی

انڈین میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اٹلی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

https://twitter.com/imVkohli/status/940240175917084673

انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے یہ الفاظ الگ الگ ٹویٹ کیے: ‘آج ہم نے ہمیشہ کے لیے پیار میں بندھے رہنے کا عہد کیا ہے۔’

انھوں نے لکھا کہ وہ یہ خبر شیئر کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت دن خاندان اور خیرخواہوں کی مدد اور پیار سے مزید خاص ہو گیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ‘ہمارے اس سفر میں اہم حصہ بننے کا شکریہ۔’

خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی افواہوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زوروں پر تھا۔ ان قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا تھا جب گذشتہ دنوں انوشکا، ان کے والدین اور رشتے دار اٹلی کے لیے روانہ ہوئے اور وراٹ اور ان کے گھر والے بھی اٹلی روانہ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی گذشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے قریب ہیں اور اکثر تقاریب میں انھیں ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp