فواد خان کی نئی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے دھوم مچا دی


\"kapoor\"بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فوا د خان بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز‘میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور 3 دن میں26کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
شکن بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں ، کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان کے 90برس کے داد ا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترا ،رشی کپور اور رتنا پھاٹک بھی شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments