پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے : پرویز رشید


\"pervaiz وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے اور نہ ہی پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات کررہے ہیں اور پاکستان کی عوام اور پڑوسی ممالک ہمارے اقدامات پر مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے پاکستان اور بھارت شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنیں گے۔ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں بڑھی اور نہ ہی اس واقعے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوئے ہیں۔ ہم نے بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اس بار شرپسند دہشت گرد دونوں ممالک کو برغمال بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کنٹینر پرجو تقریریں کرتے ہیں اور میڈیا کے سامنے جو بھی بیانات دیتے ہیں وہی باتیں پارلیمنٹ میں آکر کر کریں۔ عمران خان اسمبلی میں بہت کم آتے ہیں اگر وہ پارلیمنٹ میں آئیں تو ہم انہیں ملک کی معیشت کے بارے میں سمجھائیں گے۔ اگر انہیں کسی معاملے میں تحفظات ہیں تو عمران خان پارلیمنٹ کا سہارالیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments