ارباز سے طلاق کی افواہوں پر ملائیکہ نے چپ سادھ لی


\"arbaz\"بالی ووڈ میں اپنے آئٹم نمبرز کی وجہ سے مشہور ملائیکہ اروڑا خان نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کی خبروں پر بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی ہے۔
رواں برس اب تک بالی ووڈ کے کئی پریمی جوڑے ٹوٹے اور کئی برسوں پرانی شادیاں ختم ہوئی ہیں، ان میں سے ایک ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی جوڑی بھی ہے۔ رواں برس کے آغاز سے ہی اس جوڑے میں پہلے علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں گرم ہیں۔ ارباز خان ان خبروں کی تردید کرتے پھر رہے ہیں جب کہ ملائیکہ اروڑا خان نے چپ سادھ لی ہے۔
چھیاں چھیاں گرل نئی دلی میں فیشن ویک پر اپنی قریبی دوست اور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر آئیں اور میڈیا سے بات بھی کی لیکن انہوں نے صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کو پہلے ہی کہہ دیا کہ وہ کئی برسوں بعد نئی دلی آئی ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف ان کی دوست ہے، اس لیے کوئی بھی ان سے ذاتی سوالات نہ پوچھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments