فتوے لینے کے لیے پوچھے گئے چند سوال


جدید دنیا کے جدید مسئلے ہیں۔ مریخ پہ زندہ انسان بھیجنے کی تیاری ہو رہی ہے، بٹ کوائن ٹریڈنگ کا زمانہ ہے، آن لائن سٹور شاپنگ پلازوں سے زیادہ بزنس کر رہے ہیں، قطب شمالی میں بیٹھا انسان صحرائے گوبی میں لیٹے آدمی سے موبائل پہ بات کر رہا ہوتا ہے، دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک کا سفر ایک دن میں ہو جاتا ہے، مطلب کوئی حد ہے انسان کی سوچ کی، اس کی عقل کی، اس کی فکر کی۔ لیکن دنیا میں ایک کونا ایسا بھی ہے جہاں آج کے دن تک علما سے اس قسم کے سوال پوچھے جاتے ہیں؛

کیا بھارتی قومی گیت پڑھنے سے گناہ ہو گا؟
کیا لڑکی کو جذباتی طور پہ بلیک میل کر کے نکاح کرنا جائز ہے؟
کیا اپنی منکوحہ غیر مدخولہ مطلقہ کی بیٹی سے نکاح جائز ہے؟

”میرا جتنی عورتوں سے نکاح ہو گا، ان کو طلاق“ کہنے والا کبھی نکاح کر سکتا ہے؟
بیوی کی سوتیلی بہن سے کب نکاح کیا جا سکتا ہے؟
کیا سالی سے نکاح کرنا جائز ہے؟
کیا سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے؟
کیا عقد ثانی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری ہے؟

کیا منہ بولی ماں کو بیٹا بوسہ دے سکتا ہے؟
محرمات سے زنا پر دلیل شرعی سے وضاحت کریں؟
کیا نکاح سے قبل جسمانی تعلقات قائم کرنا جائز ہے؟

شادی شدہ عورت دوسری شادی کس طرح کر سکتی ہے؟
کیا زانی اپنی مزنیہ کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے؟
ساس کو شہوت سے چھونے سے کیا اس کی بیٹی سے نکاح برقرار رہے گا؟

کیا اپنی بیوی سے ویڈیو کے ذریعے مباشرت جائز ہے؟
انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

کاروبار میں ترقی کے لیے کون سا وظیفہ کرنا چاہئیے؟
غیر مسلم استاد سے ملاقات کے آداب کیا ہیں؟

کی جنریٹر کے ذریعے سافٹ وئیر استعمال کرنا کیسا ہے؟
کیا موبائل گیمز تخلیق کرنا جائز ہے؟
چھپکلی کا مارنے کا کیا حکم ہے؟

میوزیکل شو کا میزبان بننے کا کیا حکم ہے؟
کیا شوبز اور ماڈلنگ میں کام کرنا جائز ہے؟
کیا مرد لیکچرر خواتین کی کلاس کو پڑھا سکتا ہے؟

کیا کیڑے مکوڑوں کو الیکٹرک شاک سے مارنا جائز ہے؟
کیا غیر محرم کے ساتھ ہنسی مذاق جائز ہے؟
کیا دو غیر محرموں کا آپس میں چیٹ کرنا زنا کہلائے گا؟

کسی جاندار کو جلانا کیسا ہے؟
کیا سید لوگوں سے گناہ ہو سکتا ہے؟
کیا گم شدہ چیز کو صدقہ کیا جا سکتا ہے؟

یہ سوالات باقاعدہ ایک آن لائن ویب سائیٹ سے لیے گئے ہیں۔ عین ممکن ہے آپ پورا سوال سرچ کریں تو جواب آپ کے سامنے آ جائے۔ لیکن کسی ایک سوال کا جواب بھی ایسا ہے جو آپ میں سے کسی کو نہیں معلوم؟ چیزے لینے ہیں تو اور بات ہے ورنہ، تیرے آگے جہاں اور بھی ہیں!

حسنین جمال

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

حسنین جمال

حسنین جمال کسی شعبے کی مہارت کا دعویٰ نہیں رکھتے۔ بس ویسے ہی لکھتے رہتے ہیں۔ ان سے رابطے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔ آپ جب چاہے رابطہ کیجیے۔

husnain has 496 posts and counting.See all posts by husnain