پاکستانی برادری نے ماسکو میں نوروز کے جشن میں شرکت کی


بیس مارچ کو ماسکو کے بڑے نمائشی مرکز وی ڈی این ایچ میں بہار کا جشن نوروز منایا گیا ہے۔ نوروز کی تقریب ميں 20 ممالک کے نمائندوں سمیت 15 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ نوروز کے موقع پر وی ڈی این ایچ کے اسٹیج پر روسی صوبوں تاتارستان، بشکیریا اور داغستان، سابق سوویت ریاستوں کے قومی ناچ دکھائے گئے۔ مزید برآں جشن ميں روسی قومی گیت پیش کرنے والے میتروفان پیاتنیتسکی سے موسوم طائفہ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نوروز کے موقع پر وی ڈی این ایچ  کے پویلین میں مختلف ایشیائی ممالک کے قومی اسٹالز لگائے گئے جن سے ماسکو کے باشندوں کو ان ممالک کی تہذیب، دستکاری اور کھانوں کے بارے میں معلوم کرنے کا موقع ملا۔ اس سال پاکستانی برادری نے پہلی بار ماسکو میں نوروز کے جشن میں حصہ لے کر اپنا اسٹال بھی لگایا۔ پاکستان کے علاوہ اس تقریب میں تاجکستان، آذربائیجان، ترکمانستان، کرغیزستان، ایران، ہندوستان اور افغانستان کی برادریوں نے بھی حصہ لیا۔

نوروز کے موقع پر تقریب میں مختلف قوموں کے ملبوسات کی نمائش کی گئی اور روایتی کشتیوں کا مقابلہ بھی ہوا۔

بشکریہ جانیے روس کے بارے میں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments