پی ٹی وی کے چیئرمین عطاالحق قاسمی مستعفی ہو گئے
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے آج 13 دسمبر 2017 کو اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ وزارت اطلاعات کے موجودہ حالات میں ان کے لئے کام کرنا ممکن نہیں رہا لہذا وہ اپنے معاہدے کے مطابق ایک بعد اپنے عہدے سے سبک دوش ہو جائیں گے۔
عطا الحق قاسمی پاکستان کے معروف ادیب، کالم نگار اور مزاح نگار ہیں۔ وہ مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں پاکستان میں جمہوریت کے دبنگ حامی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).