وائنسٹین نے جنسی ہراس کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں: سلمیٰ ہائک


سلمیٰ

اداکارہ سلمیٰ ہائک نے ہالی وڈ کی مشہور ہاروے وائنسٹین کو ’غصے سے بھرا جانور‘ کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وائنسٹین نے ان کو جنسی ہراس کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے لیے لکھتے ہوئے ہائک نے کہا کہ وائنسٹین نے ایک بار ان سے کہا ’میں تمہیں مار ڈالوں گا۔ یہ مت سمجھنا کہ میں ایسا نہیں کر سکتا۔‘

یاد رہے کہ درجنوں اداکاراؤں بشمول روز میک گاون، اینجلینا جولی نے وائنسٹین پر جنسی ہراس کا الزام عائد کیا ہے۔ تاہم وائنسٹین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

51 سالہ سلمیٰ ہائک نے نیو یارک ٹائمز میں لکھا ہے کہ وائنسٹین کے ساتھ میکسیکو کے مشہور آرٹسٹ فریڈا کاہلو کی زندگی پر فلم میں کام کرنا ایک بہت بڑی خواہش تھی۔ وائنسٹین کے ساتھ اس فلم کے حقوق حاصل کیے۔ تاہم اس کے بعد میری باری تھی کہ میں ’نہ‘ کہوں۔

’اس کے ساتھ نہانے پر نہ کہوں‘

’میں جب نہا رہی ہوں تو اس کو دیکھنے نہیں دوں‘

’اس کو میری مالش نہ کرنے دوں‘

’اس کے برہنہ دوست کو مجھے مالش دینے پر نہ کہوں‘

’میرے ساتھ سیکس کرنے پر نہ کہوں‘

’کسی اور عورت کے ساتھ میں اس کے لیے برہنہ ہونے پر نہ کہوں‘

سلمیٰ ہائک نے وائنسٹین پر مزید الزام لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ وائنسٹین نے کہا کہ اگر ایک اور اداکارہ کے ساتھ سیکس سین نہیں کیا تو فلم بند کرا دوں گا۔

فلم میں ایک سین سے قبل جو ان کے خیال میں غیر ضروری تھا کے بارے میں سلمیٰ نے لکھا ’مجھے اس سین سے قبل نیند کی گولی کھانی پڑی جس سے میرا رونا تو بند ہو گیا لیکن مجھے قے آنے لگی۔‘

انھوں نے مزید لکھا ’آپ سوچ سکتے ہیں کہ یہ سیکسی نہیں تھا لیکن اس نیند کی گولی ہی سے میں سین کر پائی۔‘

یاد رہے کہ فریڈا فلم چھ کیٹیگریز میں آسکر کے لیے نامزد ہوئی تھی بشمول بہترین اداکارہ کیٹیگری میں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp