عمران خان کو جمائما سے دوبارہ نکاح کر لینا چاہیے: شیخ رشید


پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اللہ کے بعد جمائما نے مدد کی ہے۔ عمران خان کو جمائما سے دوبارہ نکاح کر لینا چاہیے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جمائما کا کردار یادرکھا جائے گا ،اس نے 40 سال تک ریکارڈ سنبھال کر رکھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اداکارہ میرا کی اس بات سے متفق ہیں کہ عمران خان کو جمائما خان کے ساتھ دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جمائما خان سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ طلاق کے بعد باوجود انہوں نے عمران خان کا بے حد ساتھ دیا ہے۔ جمائما خان نے وفاداری کا جو مظاہرہ کیا ہے وہ پاکستانی خواتین میں بالکل نہیں ہے۔ اس لیے ان کی بھی یہی رائے ہے کہ عمران خان کو جمائما خان کیساتھ دوبارہ شادی کر لینی چاہیئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).