دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ :ملازمین پر تشدد


pia dehli ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے دفتر پر مبینہ طور حملہ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پی آئی اے کا آفس پر حملے میں عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہندوستانی نشریاتی ادارے زی نیوز کے مطابق 5 سے 6 افراد نے پی آئی اے کے نئی دہلی میں براکھمبا روڈ پر واقع دفتر میں گھس کر ہنگامی آرائی کی۔رپورٹس کے مطابق حملہ ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے کیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد شرپسندوں نے حملہ کیا،جنہوں نے دفتر میں موجود کمپیوٹر اور کھڑکیاں توڑ دیں،ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حملے کے فوری بعد پاکستانی سفارتخانے کو اطلاع کر دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے دفتر پر حملے کے بعد دفتر کے باہر نعرے بازی بھی کی، وہ پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ترجمان کے مطابق حملے کے باعث پی آئی اے دفتر میں ریزرویشن سسٹم رک گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں شدت پسند تنظیم بجرنگ دل ملوث ہے۔فوری طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ ان افراد کو گرفتار کیا جا سکا یا وہ فرار ہو گئے۔ہندوستان کے دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کی۔


Comments

FB Login Required - comments