عمران خان کی اے ٹی ایم خراب ہوگئی، بلاول بھٹو زرداری


چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے عمران خان کی اے ٹی ایم خراب ہوگئی ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو اپنی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیدیا ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل ظاہر کرتےہوئے کہا ہے کہ ترین آؤٹ، اے ٹی ایم خراب ہوگئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).