پرفیوم کلائی پر لگانا ٹھیک نہیں


کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ آپ کا مہنگا پرفیوم بوتل میں جتنا خوشبو دار محسوس ہوتا ہے جسم پر لگانے کے بعد ویسا نہیں رہتا، یا بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ پرفیوم لگانے پر تو بڑی اچھی خوشبو آرہی ہوتی ہے لیکن کچھ وقت بعد نجانے یہ کہاں غائب ہوجاتی ہے۔ فرانس کے مشہور پرفیوم ساز فرانسس کرک ڈجیان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ تب پیش آتا ہے جب آپ پرفیوم لگانے میں کچھ بنیادی غلطیاں کرجاتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق ڈجیان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کلائیوں پر پرفیوم لگا کر انہیں آپس میں رگڑ لیتے ہیں تو جلد کے گرم ہونے سے کچھ قدرتی خامرے پیدا ہوتے ہیں جو نا صرف پرفیوم کو جذب نہیں ہوتے دیتے بلکہ اس کی خوشبو کو بھی تبدیل کردیتے ہیں۔ درست طریقہ یہ ہے کہ بس ایک بار پرفیوم لگائیں اور پھر اسے اپنے طور پر جذب ہونے دیں۔

پرفیوم کی خوشبو اور کوالٹی کو محفوظ رکھنے کے لئے آپ کو کچھ اہم باتوں کا ضرور خیال رکھنا چاہئیے۔ مثال کے طور پر پرفیوم کو کبھی بھی باتھ روم میں مت چھوڑیں۔ ماحول اس پر بہت اثر انداز ہوتا ہے اور بہت زیادہ یا بہت کم درجہ حرارت کی وجہ سے اس میں غیر متوقع کیمیائی تعاملات شروع ہوکر اس کی خوشبو کو برباد کردیتے ہیں۔

’اگر خواتین نے اس رنگ کا لباس پہنا ہو تو بات کرنے کی کوشش کرنے والے اجنبی مردوں کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے‘
اگر آپ کا پرفیوم لمبے عرصے تک پڑا رہے تو اس میں آکسیجن کے تعاملات سے اس کی خوشبو کمزور پڑنا شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا کوشش کریں کہ ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں جسے آپ جلد ختم کرسکیں۔آپ کا پرفیوم تین ماہ کے اندر ختم ہو جائے تو بہت بہتر ہے۔
سو فیصد خالص خوشبویات کا آئیڈیا بہت اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن خوشبو کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لحاظ سے یہ اچھا نہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ خوشبو بدل جانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے لہٰذا سنتھیٹک (مصنوعی) پروفیوم کو ترجیح دینے میں کوئی حرج نہیں۔

کرک ڈجیان مزید کہتے ہیں کہ جلد پر لگایا گیا پرفیوم پسینے اور چکنائی سے بہت متاثر ہوتا ہے اور اس کی خوشبو کمزور پڑ جاتی ہے۔ اس لئے اگر آپ ہلکا سا پرفیوم اپنے بالوں پر یا سکارف وغیرہ پر لگالیں تو آپ سے زیادہ دیر تک خوشبو آتی رہے گی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).