مرد کس رنگ کے لباس میں کشش محسوس کرتے ہیں؛ مغربی تحقیق


خواتین لباس کے معاملے میں بہت حساس واقع ہوئی ہیں۔ کہیں جانا ہو تو ان کے لیے لباس کے انتخاب کا مرحلہ سب سے طویل اور کٹھن ہوتا ہے۔ تاہم اب ماہرین نے لباس کا ایک ایسا رنگ بتادیا ہے جس میں خواتین سب سے زیادہ جاذب نظر لگتی ہیں اور اگر انہوں نے یہ رنگ پہن رکھا ہو تو مرد ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”سرخ رنگ میں خواتین مردوں کی نظر میں سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہیں اور ایسی خواتین سے بات کرنے کے خواہش مند مردوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ہیلے کیوین نامی ماہر نے اس کا تجربہ بھی کیا۔ وہ مختلف رنگ کے لباس پہن کر لندن کی سڑکوں پر گھومتی رہی لیکن اس کی طرف مردوں نے بالکل توجہ نہیں کی لیکن جب وہ سرخ رنگ کا کوٹ پہن کر سڑک پر آئی تو صرف 30منٹ میں 5مردوں نے اسے راستے میں روک کر بات کی اور اس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ہیلے نے اس تجربے کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ”پہلے میں دیگر رنگ کے لباس پہن کر 30منٹ تک سڑک پر چلتی رہی لیکن کسی مرد نے روک کر مجھ سے بات نہیں کی لیکن جب میں سرخ رنگ پہن کر نکلی تو صرف 30منٹ میں 5مردوں نے مجھے روکا اور بات کی۔ سائنسی طور پر بھی اس کے کئی ثبوت موجود ہیں کہ مرد سرخ رنگ میں ملبوس خاتون میں زیادہ جنسی رغبت رکھتے ہیں جو میرے تجربے میں بھی ثابت ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).