فیس بک کے ساتھ کام کرنا گناہ عظیم جیسا تھا


سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائیٹ فیس بک کے ایک سابق ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے فیس بک کے ساتھ سرگرم رہنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب فیس بک کے مالک اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نےکمپنی کے سابق سینئر عہدیدار کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ شامتھ پالیھا پیٹیا چھ سال سے کمپنی سے دور ہیں۔ ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

فیس بک نے معاشروں کو تباہ نہیں بلکہ آپس میں جوڑا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اسٹانفرڈ یونیو رسٹی میں لیکچر کے دوران فیس بک کے سابق سینیر عہدیدار شامتھ پالیھا پیٹیا نے کہا کہ میں نے خود بھی نیلی ویب سائیٹ(فیس بک) استعمال کرنا چھوڑ دی اور اپنے بچوں کو بھی اسے منع کردیا ہے۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے سوشل فیبرک کو تباہ کرنے کے آلات ایجاد کیے ہیں۔ ان کا اشارہ فیس بک اور اس قبیل کی دوسری ویب سائیٹس کی طرف تھا۔  پالیھا پیٹیا نے بتایاکہ وہ فیس بک میں صارفین میں اضافے کے نگران تھے اور 2007ء سے 2011ء تک فیس بک کے ساتھ کام کیا۔ آج میں فیس بک کے ساتھ کام کرنیکو گناہ کبیرہ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف فیس بک بلکہ تمام سوشل ویب سائیٹس کو لمے عرصے لے لیے بند کردیا جائے۔دوسری جانب فیس بک کے مالک اور چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے کمپنی کے سابق سینیر عہدیدار کے بیانات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شامتھ پالیھا پیٹیا چھ سال سے کمپنی سے دور ہیں۔ ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ فیس بک نے معاشروں کو تباہ نہیں بلکہ آپس میں جوڑا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).