سنی لیونی کے خلاف احتجاج میں اجتماعی خودکشی کی دھمکی


آپ نے ایسی خبریں تو پڑھی یا سنی ہوں گی کہ اداکارہ سنی لیونی انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں اور وہ جہاں جاتی ہیں لوگوں کا سیلاب امڈ آتا ہے لیکن لوگ سنی لیونی کے لیے اجتماعی خود کشی کریں گے یہ ذرا کچھ نیا نیا سا ہے۔

دراصل بنگلورو میں سنی لیونی نئے سال کے موقع پر’سنی نائٹ‘ کے نام سے ایک شو میں پرفارم کرنے والی ہیں لیکن رکشنا ویدک یوا سینا نام کا ایک گروپ سنی کے اس پروگرام کا سخت خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں سنی کا رقص ان کے کلچر پر ایک حملہ ہے اور اس پروگرام کو منسوخ کیا جائے۔ اس دوران سنی کے خلاف احتجاج ہوا جس میں ان کے پتلے اور ان کی تصویں بھی جلائی گئیں۔

انڈیا کے بعض حلقوں میں سنی لیونی کی ابھی بھی ایک پورن سٹار کی شبیہ ہے

غالباً اس طرح کی تنظیمیں سنی کے ماضی کے سبب اس طرح کی مخالفت کرتی ہیں جو ایک پورن سٹار ہوا کرتی تھیں۔ حالانکہ کبھی سنی کے کسی اشتہار تو کبھی ان کے سٹیج شو کے خلاف وقتاً فوقتاً احتجاج ہوتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی سوا سو کروڑ لوگوں کے اس ملک میں جہاں بچوں کی شادیاں آج بھی اکثر والدین ہی طے کرتے ہیں، جہاں کھلے عام محبت کا اظہار ممنوع تصور کیا جاتا ہے اورجہاں لڑکیوں کے اکیلے گھر سے باہر نکلنے پر والدین کا دل آج بھی خوفزدہ رہتا ہے، سنی لیونی بہت مقبول ہیں۔

پورن ہب ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ انڈیا میں پورن مواد دیکھا جاتا ہے۔ تو بھائی یہ کیا دوہرا معیار ہے کہ گڑ کھائیں اور گلگلوں سے پرہیز۔

(نصرت جہاں)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32506 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp