خواتین کے لیے مزید نرم قوانین؛ سعودی عرب


ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کی جانب سے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے گئے، خواتین ڈرائیور کی تربیت کیلئے خصوصی سینٹرز قائم نہیں کئے جائینگے

سعودی عرب میں ایک اور تبدیلی آگئی، گاڑی کے بعد اب خواتین کو موٹر سائیکل اور ٹرک تک چلانے کی اجازت ہو گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے خواتین کو گاڑیوں کے علاوہ ٹرک اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت بھی ہو گی،

اس سلسلے میں ٹریفک قوانین میں ترمیم کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے نئے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں، خواتین ڈرائیورز کے لیےخصوصی نمبر پلیٹس جاری نہیں کی جائیں گی تاہم خواتین کے لیے خصوصی سینٹرز بنائے جائیں گے جن کا عملہ بھی خواتین پر ہی مشتمل ہو گا۔ ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).