کرکٹ نہیں، شاہد آفریدی پسند ہیں


بالی ووڈ اسٹار زرین خان بھی ب شاہد خان آفریدی کی مداح نکلیں، کہتی ہیں کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چائیے، پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اینکر وجاہت سعید خان سے گفتگو میں بالی ووڈ بیوٹی دل کی بات لبوں پر لے ہی آئیں، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا تو پتہ نہیں لیکن آفریدی بہت پسند ہیں۔ اداکارہ نے کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ دیا، بولیں سرحد کے دونوں طرف عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، بالی وڈ ساحرہ نے پختون ہونے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).