عدالت میں علوینہ کے اعترافات


کراچی کے علاقے ملیر میں بہن کے ہاتھوں بہن کا قتل، ملزمہ علوینہ نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا، عدالت کے باہر علوینہ اور اس کا منگیتر باپ کے پیر پکڑ کر معافیاں مانگتے رہے۔

علینہ کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ عدالت کے روبرو مقتولہ کی بہن نے منگیتر مظاہر کے ساتھ مل کر قتل کا اعتراف کر لیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ساڑھے 3 گھنٹے تک ریکارڈ کئے گئے بیان میں علوینہ نے قتل کی وجوہات اور طریقہ بھی بتا دیا۔

عدالت کے باہر علوینہ اور مظاہر باپ کے پیر پکڑ کر معافیاں مانگتے رہے۔ کل تک بیٹی اور ہونے والے داماد کو بے قصور سمجھنے والے والدین آج انہیں مجرم تو مان گئے لیکن اپنے گھر کی بربادی کا ذمہ دار اب بھی احسن اور عباس کو قرار دیتے ہیں۔

عدالت نے دونوں ملزموں کے اعترافی بیان کے بعد انہیں جیل بھیج دیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں