ایگرو فوبیا؛ گھر پہ قید ہو گئی ہوں


نفسیاتی مسائل بعض اوقات ایسا معمہ ثابت ہوتے ہیں کہ ایک جانب ان سے دوچار شخص کی زندگی برباد ہو جاتی ہے تو دوسری جانب لوگ اس مسئلے کو مسئلہ ماننے سے ہی قاصر ہوتے ہیں۔ ایک ایسے ہی المیے کا سامنا اس برطانوی لڑکی کو ہے جو دو سال سے مسلسل اپنے گھر میں قید ہے اور سوشل میڈیا کے سوا باہر کی دنیا سے اس کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق 22 سالہ ایبی لیوس ایگرو فوبیا نامی نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، یعنی اسے عوامی مقامات پر جانے سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ دو سال قبل جب وہ ایک بس سٹاپ پر تھیں تو انہیں خوف کا ایسا دورہ پڑا کہ وہ وہیں بے ہوش ہوگئیں اور تب سے انہوں نے اپنے گھر سے باہر نکلنے کی ہمت نہیں کی۔ اب وہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھر کے پچھلے باغیچے تک چہل قدمی کرلیتی ہیں۔

ایبی کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا کرسمس ہے جو وہ اپنے گھر پر ہی گزاررہی ہوں گی کیونکہ ان کے لئے گھر سے باہر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ نیو کاسل سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ بعض اوقات تو وہ باہر جانے کے بارے میں سوچتی بھی ہے تو اسے خوف محسوس ہونے لگتا ہے۔ا یبی کا دوست رائس ارونگ اس کا واحد سہارا ہے لیکن وہ بھی اس صورتحال سے بہت پریشان ہے۔ وہ اسے کہیں بھی اپنے ساتھ نہیں لیجاسکتا اور صرف اس کے گھر پر ہی اس سے ملاقات کرسکتا ہے۔ا یبی کا کہنا ہے کہ اب اس کی زندگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور یہ واحد ذریعہ بچا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے رابطہ کر سکتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).