کوئٹہ میں گرجا گھر کے قریب دھماکہ


بی بی سی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی وزارت داخلہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

یہ دھماکہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر کے قریب ہوا ہے۔

بلوچستان کی وزارت داخلہ کے مطابق ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنانے کوشش کی ہے۔

اتوار کے دن گرجا گھر میں مذہبی عبادات کی ادائیگی کے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

علاقے میں سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال واضح نہیں ہے۔

مزید اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32300 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp