برسلزمیں چار دھماکے : 27 افراد ہلاک


\"barisals\"

زیوینٹم ائیرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے زیوینٹم ائیرپورٹ پرامریکی کاو¿نٹر کے قریب 2 زورداردھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ ایئرپورٹ دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد یورپی یونین انسٹی ٹیوشن کے قریب میٹرومال بیک اسٹیشن پر بھی یکے بعد یگرے زور دار 2 دھماکے ہوئے جس میں 10 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکوں کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام میٹرواسٹیشن اور فضائی آپریشن بند کردیئے گئے۔
حکام کے مطابق برسلز کے زیوینٹم ایئرپورٹ پر دونوں دھماکے ڈیپارچر ہال میں امریکی کاونٹر کے قریب ہوئے جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی، دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ ایئرپورٹ پر مزید بموں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جس کے بعد فلائٹ اپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری ائیرپورٹ پہنچ گئی اوروہاں موجود افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔
روسی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 3 خودکش جیکٹس برآمد کیں جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر دھماکا خودکش تھا۔
دوسری جانب دھماکوں کے خطرے پیش نظر ایئرپورٹ کے اطراف چلنے والی میٹرو سروس کو بھی معطل کردیا گیا تھا تاہم ایئرپورٹ پر دھماکوں کے آدھے گھنٹے بعد میٹروٹرین کے مال بیک اسٹیشن پربھی یکے بعدیگرے 2 دھماکے ہوئے، حکومت نے عوام کے لئے ہدایت جاری کی ہیں کہ اگر وہ گھروں پر موجود ہیں تو وہیں رہیں اور اگر دفاتر میں ہیں تو بھگدڑ کے بجائے اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔
بلجیم کی وفاقی پولیس کے مطابق برسلز ایئرپورٹ دھماکوں کے بعد فرانک فرٹ ایئرپورٹ اور مصروف ترین مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ ٹرانسپورٹ حکام نے دھماکوں کے بعد میٹرو، ٹرام اور بس سروس معطل کردی۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برسلز دھماکوں کے حوالے سے کہا کہ برسلز ایئرپورٹ دھماکوں نے چونکا دیا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح میں ممکن ہوسکا بلجیم کی مدد کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments