کترینہ اور جیکولین؛ سلمان خان کہاں کہاں کام آئے


بھارتی نیوز سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ بالی وڈ دبنگ سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف اور جیکولین فرنینڈز کو فلم نگری میں متعارف کرایا اور جب ان پر برا وقت آیا تو انہیں دوبارہ کامیابی کے ٹریک پر لانے کے لئے سلو میاں پیش پیش رہے۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف کی پے در پے فلاپ فلموں کے بعد سلمان خان نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سیکوئل میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف فلم ٹائیگر زندہ ہے کے سیکوئل سے باہر ہوچکی تھیں تاہم سلمان خان کے اسرار پر ان کا انتخاب کیا گیا اور خود سلمان خان نے ان کے ایکشن سین بھی ڈیزائن کئے۔

اس سے قبل کترینہ کی مسلسل 4 فلمیں ناکام ہوچکی تھیں جن میں  ’فینٹم‘، ’فتور‘، ’بار بار دیکھو‘ اور ’جگا جاسوس‘  شامل ہیں۔

سلمان امید کرتے ہیں کہ فلم سپر ہٹ جائے گی کیونکہ فلم کے گانوں اور ٹیزر نے ہی کافی دھوم مچادی ہے۔

دوسری جانب جیکولین فرنینڈز کو بھی فلم نگری میں بڑی کامیابی فلم ’کک‘ سے ملی جس میں ان کے ساتھ سلمان خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

جیکولین نے اب سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3 ‘ بھی سائن کر لی ہے جس کے پیچھے بھی سلمان خان کا ہی ہاتھ ہے۔

سلمان خان کے مطابق کترینہ اور جیکولین بہترین اداکارہ ہیں اور دونوں ہی انہیں پسند ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).