کھیتی باڑی اب ڈرون سے ہو گی؛ پاکستان


حکومت پنجاب نے زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دے دی جو زرعی شعبے میں انقلاب کا سبب بنے گا۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق یہ ڈرون زرعی ادویات کے استعمال، جڑی بوٹیوں اور نقصان دہ کیڑوں کی مانیٹرنگ، غذائی اجزا کی کمی، فصلوں کے جغرافیائی سروے، پانی کے ذرائع اور ریسرچ ڈیولپمنٹ میں استعمال ہوگا۔

ڈرون کے استعمال کے دوران آپریٹر کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کیا جائے گا

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون کے استعمال کی اجازت کے بارے میں کمیٹی علاقے میں واقع حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو بطور خاص پیش نظر رکھے گی۔

دوسری جانب ڈرون کے استعمال کے دوران آپریٹر کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں زراعت کے شعبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کامیابی سے جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).