ثانیہ مرزا اور ان کے فینز کے لیے پریشان کن خبر


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ثانیہ مرزا نے کولکتا میں ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر بتایا کہ ہوسکتا ہے انہیں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کے لئے سرجری کرانا پڑے اور وہ کئی ماہ تک ٹینس کورٹ سے باہر رہیں گی، لیکن وہراجر فیڈرر کی طرح کم بیک کریں گی۔

ٹینس اسٹار نے کہا ہے کہ انہیں چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدیدتکلیف محسوس ہوتی ہے۔ثانیہ مرزا کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے انہیں چندماہ آرام کرنے کا مشورہ دیاتھا،لیکن دوماہ گزرنے کے بعد تکلیف کم نہیں ہوئی، اب ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرجری کرانی ہے یا انجکشنزلگوانے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 15سال بعد چند ماہ کے لئے کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں،راجر فیڈرر بھی 6ماہ تک ٹینس سے باہر رہے اس کے بعد انہوں نے حیرت انگیز طور پر کم بیک کیا اور اب تک کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔واضح رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سے آسٹریلین اوپن وومنز ٹائٹل جیتا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).