موجودہ صدی کی بہترین باولنگ ڈیلیوری


انگلش کرکٹ ٹیم تیسرے ایشز ٹیسٹ میں بھی شکست کی جانب بڑھ رہی ہے، آج میچ کے چوتھے روز آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے جیمز ونس کو بولڈ کرکے انگلش بیٹنگ لائن کے تابوت میں آخری کیل بھی ٹھوک دی۔

یہ ڈیلیوری موجودہ صدی کی بہترین گیند قرار دی جارہی ہے، مچل اسٹارک نے اوور دی وکٹ جاکر پوری اسپیڈ سے لیگ اسٹمپ کی جانب گیند پھینکی لیکن یکایک اس نے رخ بدلا اور آف اسٹمپ اڑادی۔

آئوٹ ہونے والے جیمز ونس کا کہنا ہے کہ ایسی گیند پر میں کبھی بھی آئوٹ ہوسکتا ہوں، میرا خیال ہے کہ ایسی ڈیلیوری پر ڈان بریڈمین یا اسٹیون اسمتھ بھی بولڈ ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ صدی کی بہترین ڈیلیوری پھینکنے کا اعزاز بھی آسٹریلیا کے شین وارن کے پاس ہے، انہوں نے 1993 کے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلش کپتان مائیک گیٹنگ کو حیران کرکے کلین بولڈ کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).