عروہ حسین؛ شادی کی پہلی سالگرہ کا سوپرہٹ فوٹو شوٹ


گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ عروہ حسین نے رواں برس شادی کی پہلی سالگرہ پر اپنے مداحوں کو خوبصورت تحفہ دینے کا پروگرام بنایا۔

عروہ حسین نے اپنے شوہر گلوکار فرحان سعید کے ساتھ شادی کی سالگرہ پر رومانٹک فوٹو شوٹ کرواکر اپنے مداحوں کو تحفہ دیا۔

خیال رہے کہ ہم ٹی وی کے ڈرامے ‘اڈاری’ اور اے آر وائے کے ڈرامے ‘میرے اجنبی’ کی مقبول جوڑی نے گزشتہ برس نومبر میں منگنی جب کہ 16 دسمبر کو شادی کی تھی۔


شادی کے بعد بھی دونوں نے اپنے کیریئر کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا، شادی کے بعد عروہ حسین جہاں ’نامعلوم افراد2‘ میں نظر آئیں، وہیں اب وہ رنگریزا میں بھی نظرآئیں گی۔

شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر جوڑے نے مداحوں کو تحفہ دینے کے لیے فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

فرحان سعید نے اپنے انسٹاگرام پر عروہ حسین کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک سال گزر گیا، اور میرا پیار تمہارے لیے بڑھ گیا۔


انہوں نے عروہ حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ ہمیشہ ان سے دل کی گہرائیوں سے پیار کرتے رہیں گے، اور ہمیشہ ان کی حفاظت کی ڈھال بنے رہیں گے۔

دوسری جانب عروہ حسین نے بھی نکاح کے دن والی تصویر کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے فرحان سعید کو جہاں مبارکباد دی، وہیں انہیں جرم، رقص اور پیار کا ساتھی بھی قرار دیا۔

فرحان سعید اور عروہ حسین نے اپنی پرانی تصاویر کے علاوہ سالگرہ کے موقع پر کھچوائی گئی خصوصی تصاویر بھی شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

سالگرہ کے فوٹوشوٹ میں جوڑے کو رومانوی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں فرحان سعید اور عروہ حسین نہ صرف رومانوی نظر آ رہے ہیں، بلکہ وہ ایک دوسرے کے لیے جذباتی بھی دکھ رہے ہیں۔

مداحوں نے جہاں ان کے فوٹوشوٹ پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں کئی مداحوں نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).