اچھے اداکار پر کوئی دباﺅ نہیں ہوتا : ارجن کپور


\"arjunبولی وڈ اداکار ارجن کپور کا کہنا ہے کہ آج کل اچھی صورت سب کے لیے بہت اہم ہوچکی ہے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ارجن کپور کا کہنا تھا ’اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کسی قسم کا دباو¿ محسوس نہیں ہوتا لیکن ہمارے معاشرے نے اداکاروں پر دباو بڑھا دیا ہے اور صورت سب کے لیے اہم ہوگئی ہے‘۔ارجن کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے خیال سے ایک اداکار کو ایسا نظر آنا چاہیے جو اس کے کردار کی مانگ ہے‘۔ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں ارجن ایک گھریلو شوہر جبکہ کرینہ ایک کاروباری خاتون کا کردار کرر ہی ہیں۔واضح رہے کہ ارجن کپور بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کے بھتیجے بھی ہیں۔
انیل کپور سے خود کا موازنہ کرنے پر ارجن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو شروع میں ایسا کیا جاتا تھا تاہم ان کی ایک فلم کے بعد انہیں کسی قسم کا موازنہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ رواں سال یکم اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments