منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں: صائمہ اظہر


\"saimaسپرماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا کہ اچھے اور منفرد کردار ہر فنکار کی اولین پسند ہوتے ہیں۔ منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں۔ آج تک جتنے بھی فنکارفن کی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے کیرئیرمیں ایسے اچھوتے کرداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے جنھیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکی شروعات ماڈلنگ اورفیشن انڈسٹری سے کی۔ بہت ہی منفرد کام کرتے ہوئے پہلے فیشن انڈسٹری میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی اورپھر ایکٹنگ کے شعبے سے ڈراموں اورفلموں میں کام کی پیشکش کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
بہت سے لوگوں نے منہ مانگے معاوضہ تک کی آفردی لیکن میں نے کوئی رضامندی اس لیے ظاہر نہ کی کیونکہ مجھے تعداد نہیں معیارکوترجیح دینا ہے۔ میں چاہتی تواب تک 10 سے زائد فلمیں سائن کرتی اور ڈراموں میں بھی مرکزی کردارکرتی دکھائی دیتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ کیونکہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو مجھے ایک خاص اداکاراو¿ں کی صف میں لا کھڑا۔ میں بطوراداکارہ فلم اورٹی وی میں کام کرنا چاہتی ہوں اور میرے چاہنے والے بہت جلد مجھے ٹی وی اورسلور سکرین پردیکھیں گے مگر میرا زیادہ فوکس ایسی فلموں اور ڈراموں پرمرکوز رہے گا جو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے میں سدھار لانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
ایک فنکارکی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہرطرح کے کردار نبھانے چاہیے ہیں ، لیکن کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کوکرنے کے بعد فنکارکوبڑا اطمینان محسوس ہوتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہا کہ پاکستان ہویا انڈیا، مجھے تواچھا کام کرنا ہے ، تاکہ میں اپنے وطن کا نام روشن کرسکوں۔ ویسے بھی اس وقت پاکستان میں بہت سا معیاری کام ہورہا ہے۔ نوجوان فلم میکرز اچھی فلمیں بنا رہے ہیں اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تمام تقاضوں کو پوراکیا جارہا ہے ، جوموجودہ وقت کی اشد ضرورت ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments