برسلز دھماکوں پر وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کی مذمت
وزیراعظم نواز شریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و دیگر نے برسلز دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کازیاں قابل مذمت ہے،دنیا کو مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہوتا اور دہشت گرداقوام عالم کے مشترکہ دشمن ہیں،دنیا کو مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی سے نمٹنا ہوگا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف و دیگر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں مذہبی تعلیمات کے منافی ہیں جبکہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).