بارات میں ڈالر، ریال اور موبائل فون کی ویل لٹائی گئی؛ یہ بھی پاکستان ہے!


تحصیل شجاع آباد کے رہائشی نے بارات میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ڈبہ پیک موبائل فونز کی بارش کردی۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے رہائشی محمد ارشد کی شادی خان پور کے اسرائیل نامی شہری کی بیٹی سے ہوئی۔ شادی کی خاص بات یہ تھی کہ جیسے ہی بارات دلہن کے گھر پہنچی تو باراتیوں نے ناچنا شروع کردیا اور پھر ہر اسٹیپ پر امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ڈبہ پیک موبائلز کی بارش کی گئی۔

دلہا والوں کی جانب سے شادی میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور ڈبہ پیک موبائلز کی بارش دیکھ کر سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ پھر کوئی ڈالر تو کوئی ریال اور کوئی ڈبہ پیک موبائل ہاتھوں میں اٹھائے جھومنے ناچنے لگا۔

باراتیوں کے مطابق دلہا محمد ارشد کے 4 بھائی امریکا جب کہ 4 سعودی عرب میں مقیم ہیں، اس انوکھی شادی کودیکھنے کے لیے خان پور کے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی تھی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں