کپل شرما کا شو بند ہونے پر شاہ رخ خان مایوس


\"comedyبولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے مقبول شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کے بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو کے میزبان کپل شرما کو مزید دیکھنا چاہتے ہیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک کلینڈر لانچ کے دوران شاہ رخ خان سمیت کئی اداکاروں نے شو کے حوالے سے بات کی جس کی آخری قسط 17 جنوری کو متوقع ہے۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کپل شرما ایک بہت باصلاحیت شخص ہیں اور انہوں نے شو کے ساتھ ساتھ اپنی پہلی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ میں بھی بہترین کام کیا، انہیں امید ہے کہ وہ جلد واپس آکر لوگوں کو مزید محظوظ کریں گے۔
اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ کپل نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے جو کچھ سوچا ہے وہ سب کامیابی سے حاصل کر پائیں۔بولی وڈ کے کئی اداکار اپنی آنے والی فلموں کی تشہیر کے لیے ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ میں شرکت کرچکے ہیں اور ناظرین اس شو کے بڑے مداح ہیں۔
یاد رہے کہ کپل شرما نے چینل کے سرد مہر سلوک کو دیکھتے ہوئے اس شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، شو کی ٹیم کے مطابق چینل نئے کامیڈی شو \’کامیڈی نائٹس بچاو¿\’ کی تشہیر زیادہ بہتر طریقے سے کر رہا ہے اور ان کے شو کو نظر انداز کیا جارہا ہے.اور اب قیاس آرائیاں ہیں کہ کپل بہت جلد کسی دوسرے چینل پر اس شو کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔اس حوالے سے اداکار سدھارتھ ملہوترا کا بھی کہنا تھا کہ شو ختم نہیں ہورہا البتہ اس میں کچھ عرصے کا وقفہ آئے گا اور جلد ہی کسی دوسرے چینل پر نظر ٓئے گا۔
یاد رہے کہ کپل شرما کا مزاحیہ شو صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبول ہے، اس شو میں بولی وڈ کے بڑے اداکار بھی شرکت کرچکے ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔