برہنہ تصاویر: وقار احمد ملک کے لئے کچھ نکات


بھائی وقار احمد ملک، میں نے آپ کی دونوں عالمانہ تحریریں پڑھ کر لطف اٹھایا۔ اور میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس موضوع پر ہم سب کی رہنمائی کے لئے دستیاب علمی موقف کا تحقیقی احاطہ کیا۔

دیکھیئے، انسانی جنسیات ایسا موضوع ہے کہ اسے چھوا جائے تو “بات نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی: کا مضمون پیدا ہونا قریب قریب ناگزیر ہو جاتا ہے۔ میں اس موضوع پر طویل بحث کر سکتا ہوں لیکن اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے چند نکات اٹھانا چاہوں گا

1۔         انسانی معاشرے میں بہت سے پہلو ایسے ہیں جنہیں بچوں یا کم عمر افراد کے لئے موزوں نہیں سمجھا جاتا لیکن بالغ افراد کے لئے مناسب سمجھا جاتا ہے

2۔         عریانی، فحاشی اور شہوانیت میں ایک نازک سا فرق بہرطور موجود رہتا ہے۔  میں نے اپنے طبی تجربے مین ایسے افراد بھی دیکھے ہیں جنہیں مکمل طور پر بے لباس افراد کی موجودگی سے بھی جنسی تحریک نہیں ہوتی۔ دوسری طرف ایسے افراد بھی موجود ہیں جو کسی خاتون کی کہنی یا ٹخنہ دیکھنے ہی سے جنسی ہیجان کا شکار ہو جاتے ہیں۔

3۔         اس نکتے پر بھی غور کرنا اہم ہے کہ کچھ معاشروں کی ثقافت میں جنس اور گناہ میں لازم و ملزوم کا تعلق سمجھا جاتا ہے۔ مجھے اپنی پیشہ ورانی زندگی مین ایسے بہت سے افراد سے ملنے کا موقع ملا جو صحت مند اور غیر صحت مند جنسی سرگرمی میں فرق کرنے سے عاری تھے۔

4۔         جنسیات کا کسی فرد کے ذاتی احترام سے پیچیدہ تعلق بھی آپ جیسے اصحاب علم کی توجہ چاہتا ہے۔ جنسی طور پر بڑھی ہوئی حساسیت رکھنے والے افراد میں عام طور پر یہ رجحان دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ اپنی ذات کے بارے میں احترام سے محروم ہوتے ہیں۔

بھائی وقار احمد ملک، میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس بحث سے ہماری دنیا کا افق وسیع کرنے کی کوشش کی۔ تاہم میری یہ عاجزانہ رائے بھی ہے کہ آپ نے اس خاص زاویے سے “ہم سب” کی  قدر پیمائی کرتے ہوئے کسی قدر ناانصافی سے کام لیا ہے۔

ڈاکٹر خالد سہیل

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ڈاکٹر خالد سہیل

ڈاکٹر خالد سہیل ایک ماہر نفسیات ہیں۔ وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ان کے مضمون میں کسی مریض کا کیس بیان کرنے سے پہلے نام تبدیل کیا جاتا ہے، اور مریض سے تحریری اجازت لی جاتی ہے۔

dr-khalid-sohail has 689 posts and counting.See all posts by dr-khalid-sohail