کیا جمائمہ خان پاکستان آئیں گی؟


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان ممکنہ طور پر اگلے سال پاکستان آئیں گی۔

معروف بینڈ جنون کے بانی اور پی ٹی آئی سے منسلک گلوکار سلمان احمد نے یہ بات اپنے ایک ٹوئیٹ بیان میں بتائی۔

سلمان احمد نے جمائما خان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گزشتہ دنوں عمران خان پر زور دیا تھا کہ وہ اگر دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو جمائما ہی بہترین انتخاب ہے، جس پر عمران خان نے شادی کو پرانی بات قرار دیا تھا۔

تاہم سلمان احمد نے جمائما خان کو کچھ شوز میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا اور اب اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ جمائما نے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جمائما اپنے دورے کے دوران جنید جمشید اور نازیہ حسن کے لیے ہونے والے یادگاری شوز میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ نااہلی کیس میں عمران خان کو بچانے میں جمائما کی کوشش بھی شامل ہے، کیس میں درکار کئی کاغذات جمائما نے فراہم کیے تھے جس کے باعث کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں سنایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).