اقتدار میں آگئے تو میٹرو نہیں ڈیم بنائیں گے : عمران خان


\"imran بلدیاتی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تبدیلی کے باوجود ڈسپلن نہ بدلنے کا شکوہ پھر دہرا دیا، کپتان کو یہ شکوہ اس وقت کرنا پڑا جب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حسب روایت پھر سے بد نظمی دکھائی۔ اپنے خطاب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا تھا، اسٹیٹس کو کی وجہ سے کامیابی نہیں ملی، حکمران قرضے لے کر بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اقتدار میں آ کر میٹرو نہیں چشمہ رائٹ کینال جیسے منصوبے بنائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے خیبر پختونخوا میں رشتہ داروں کو ٹکٹوں کے اجراءپر افسوس کا اظہار بھی کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments