کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے: وسیم اختر


waseem akhtarمتحدہ قومی موومنٹ کے نامزد میئرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے باسیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کریں گے جس کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ کراچی کے ضلع شرقی سے کامیاب ہونے والے چیئرمین اورایم کیو ایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اخترنے حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اوروعدہ کرتا ہوں کہ شہرقائد کے باسیوں کے تمام مسائل کو حل کریں گے لیکن ابھی تک منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے گئے، ہم اختیارات کے لئے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جدو جہد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لئے سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکرسوچنا پڑے گا،کراچی کی دیگر جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور ہم سب کو ساتھ ہی لیکرچلیں گے۔
نامزد میئر کراچی کا کہنا تھا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو عوامی مسائل کے حل کےلئے مل کر چلنے کی پیش کش کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو مکمل اختیارات جلد دیئے جائیں، مجھے امید ہے کہ تمام سیاسی رہنما اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments