مدیر ’ہم سب‘ کو پرائڈ آف پرفارمنس مبارک ہو


\"686105-CivilAwards-1395512804\"

مدیر’ہم سب‘، جناب وجاہت مسعود کو میدان صحافت میں ان کی خدمات کے اعتراف میں آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی (پرائڈ آف پرفارمنس) سے نوازا گیا۔

آج صبح گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے چوبیس شخصیات کو اپنے اپنے میدان میں نمایاں قومی خدمات سرانجام دینے پر شہری اعزازات دیے۔

اس سادہ سی تقریب میں صحافت، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، فائن آرٹس، زراعت، سماجی خدمات اور موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو شہری اعزازات سے نوازا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی، پروفیسر ڈاکٹر شہباز ملک، میاں اعجاز الحسن، مسعود اشعر، پروفیسر خالدہ ترین، اور محمد شہریار سلطان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں وجاہت مسعود، ڈاکٹر نذیر، اکرام اللہ، احمد سعید، پروفیسر محمد زکریا ذاکر، عامر سہیل، واصف ناگی، منیر احمد منیر، مسعود اطہر، خالد سلیم بٹ، وسیم عباس، استاد نتھو خان مرحوم اور اعجاز قیصر شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمد علی، نجیب الدین جمال، جمیل اطہر قاضی اور ڈاکٹر ایچ کے زاہد کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
15 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments